جازان ریجن میں ہفتہ شجرکاری
Share your love
جازان ریجن میں وزارت ماحولیات پانی وزراعت اور بلدیہ کے تعاون سے شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا گیا مہم کا مقصد پودے لگا کرماحول کوصاف بنانا ہے۔
جازان ریجن کی جنوب مشرقی کمشنری العارضہ کے واکنگ ٹریکس کے اطراف میں پودے لگائے جارہے ہیں تاکہ علاقے کی خوبصورتی میں اضافہ کرتے ہوئے ماحول کو بہتر بنایا جائے پودے لگانے کی مہم ’ہفتہ شجرکاری ‘ کے تحت شروع کی گئی ہے جس کا عنوان ’بیئتک تعرفک یعنی (آپکا ماحول آپکی شناخت) دیا گیا ہے شجرکاری مہم کے شرکا کا کہنا تھا کہ پودے لگانے سےعلاقے کی رونقوں میں اضافہ اورماحول صاف ہوتا ہے جس کے مثبت اثرات انسانی صحت پر بہتر طور پر اثرانداز ہوتے ہیں۔