Enter your email address below and subscribe to our newsletter

عدالت سے سرچ وارنٹ لے کر عمران خان کی رہائش گاہ گئے: پولیس

Share your love

لاہور میں عمران خان کی رہائش گاہ کو جانے والے راستے پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے .

پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ وہ زمان پارک میں عمران خان کی رہائش گاہ پر عدالت سے سرچ وارنٹ لے کر گئے تھے جہاں انہیں دوبارہ سے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔

لاہور میں نگران وزیر اطلاعات عامر میر کے ہمراہ ہفتہ کو ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئی جی پنجاب عثمان انور نے کہا کہ ’عدالت نے قانون کی حکمرانی کی بات کی اور دونوں فریقین سے کہا کہ اگر آپ نے گھر کے اندر جانا ہے تو اس کے لیے سرچ آپریشن ہونا چاہیے اور ساتھ ہی عدالت نے یہ بھی کہا کہ آپ آپس میں بات کر لیں تاکہ گھر کے اندر جانے میں آسانی رہے۔‘

آئی جی پنجاب نے کہا کہ ’لاہور ہائی کورٹ نے یہ واضح کیا کہ یہ آپ کا (پولیس) کا قانونی حق اور فرض ہے کہ آپ تفتیش میرٹ پر کریں۔‘

’پولیس نے ان لوگوں کی مکمل فہرست تیار کی جو دوسرے علاقوں سے آ کر لاہور میں شرپسندی پھیلاتے ہیں۔ ان کو گرفتار کرنے کے لیے آج پولیس کی نفری وہاں گئی اور ان لوگوں کو گرفتار کرنا شروع کیا جو وہاں موجود تھے۔‘

انہوں نے بتایا کہ ’زمان پارک میں دوبارہ مزاحمت کی گئی اور پولیس پر پتھراؤ کیا گیا۔ مزاحمت کے باوجود پولیس نے علاقے کو خالی کروایا اور ان لوگوں کو گرفتار کیا۔‘

آئی جی پنجاب نے کہا کہ اس سے پہلے پولیس کی پیش قدمی کو دو وجوہات کی بنیاد پر روکا گیا تھا۔ ’ایک ہائی کورٹ کے حکم پر روکا گیا اور دوسری وجہ پاکستان سپر لیگ کے میچز تھے۔‘

Share your love

Leave a Reply

Adresa ta de email nu va fi publicată. Câmpurile obligatorii sunt marcate cu *

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!