Enter your email address below and subscribe to our newsletter

عمران خان کا عدالتوں سے بھاگنا بزدلی کی انتہاء ہے: وزیر اعظم شہباز شریف

Share your love

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بزدل شخص عدالت کو تلاشی نہیں دیتا کیونکہ وہ مجرم ہے۔ عمران خان چاہتا ہے کہ ملک میں عدم استحکام کی آگ بھڑکے۔ اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان اپنے ہی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کو ناکام بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ سڑکوں پر افراتفری اور فتنہ و فساد اسی ایجنڈے کا حصہ ہے، یہ نہیں چاہتا کہ غریب عوام کو مہنگائی، معاشی دباؤسے نجات ملے اور پاکستان کیلئے وسائل کی راہ ہموار ہو، عمران خان کا عدالتوں سے بھاگنا بزدلی کی انتہاء ہے۔ پہلے آئی ایم ایف پروگرام سے بھاگ گئے۔ شہباز شریف نے مزید کہا کہ اب عدالتوں سے بھاگ رہے ہیں، پہلے اپنے وعدوں اور نظریات سے بھاگ گئے۔ نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے نیب نیازی گٹھ جوڑ کے بد ترین انتقام کا سامنا کیا ہے۔ ہم اپنے بیٹوں، بیٹیوں اور بہنوں سمیت جھوٹے مقدمات میں عدالتوں اور قانون کے آگے پیش ہوئے۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما سزائے موت کی چکیوں میں رہے، ہم نے منشیات جیسے جھوٹے مقدمات کا سامنا کیا۔ اس سے قبل اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ملکی زرعی پیداوار کو بہتر کر کے خوراک میں خود کفالت پاکستان کو بہت سے معاشی مسائل سے بچایا جا سکتا ہے۔ زرعی اجناس کی عوام تک فراہمی سمیت فوڈ چین کو بہتر بنانے کیلئے دیگر درپیش مسائل کو جامع حکمت عملی کے تحت موثر طریقے سے حل کیا جائے، زرعی اصلاحات پر کام جلد از جلد مکمل کیا جائے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ وفاقی اور صوبائی سطح پر زرعی تحقیقی اداروں کو فعال بنایا جائے، افسوسناک امر ہے کہ زرعی ملک ہونے کے باوجود زرعی اجناس درآمد کرنا پڑ رہی ہیں۔ وزیر اعظم نے کپاس کی پیداوار میں اضافے کا فیصلہ کرتے ہوئے فصل کو منافع بخش بنانے کیلئے ٹاسک دے دیا۔ حکومت کاشتکاروں کو ان کی فصل کی منافع بخش قیمت کی ادائیگی یقینی بنائے گی۔ جعلی کیڑے مار ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے۔ مزید برآں وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی عرب اور ایران کے سفارتی تعلقات کی بحالی کیلئے معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔ شہباز شریف کا کہنا تھاکہ معاہدہ مشرق وسطیٰ اور مسلم دنیا میں امن واستحکام اور اقتصادی ترقی کیلئے اچھا اشارہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کی ثالثی میں معاہدہ ظاہر کرتا ہے اجتماعی حکمت کے ساتھ جیتنا ممکن ہے۔ مزید برآں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملکی زرعی پیداوار کو بہتر کر کے کے خوراک میں خودکفالت پاکستان کو بہت سے معاشی مسائل سے بچا سکتی ہے۔ افسوسناک امر ہے کہ پاکستان جیسے زرعی ملک کوزرعی اجناس درآمد کرنا پڑ رہی ہیں، حکومت کپاس کے کاشتکاروں کو انکی فصل کی منافع بخش قیمت کی ادائیگی یقینی بنائے گی۔ وزیراعظم آفس کے مطابق ہفتہ کو زرعی ٹاسک فورس کی طرف سے جاری اصلاحات اور کپاس کی آئندہ فصل کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملک میں کپاس کی پیداوار میں اضافے کیلئے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے کپاس کی فصل کو منافع بخش بنانے کیلئے ٹاسک دے دیا۔ وزیراعظم نے خصوصی ہدایت کی کہ زرعی اجناس کی عوام تک فراہمی سمیت فوڈ چین کو بہتر بنانے کے لیے دیگر درپیش مسائل کو جامع حکمت عملی کے تحت موثر طریقے سے حل کیا جائے۔ وفاقی اور صوبائی سطح پر زرعی تحقیقی اداروں کو فعال بنایا جائے،کاشتکاروں کو معیاری بیج کی فراہمی کیلئے سیڈ سرٹیفکشن شفاف اور مؤثر بنائی جائے۔ وزیرِ اعظم نے جعلی کیڑے مار ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ کسانوں کو جعلی کیڑے مار ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے۔ دریں اثناء وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے لاہور میں تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے صحافیوں پر غنڈہ گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک اناء پرست شخص نے اس قوم میں عدم برداشت کا کلچر عام کیا۔ عمران نیازی نے نوجوانوں میں عدم برداشت اور انتشار کا زہر بھرا۔ وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم نے کہا کہ آزادی رائے کا احترام مہذب قوموں کی پہچان ہوتی ہے۔لاہور میں غنڈہ گردی کے شکار صحافیوں کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے، ان تمام صحافیوں کو سلام پیش کرتا ہوں جو ایسے چیلنجز کے باوجود قوم تک سچ کو پہنچا رہے ہیں۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ عمران نیازی کی حکومت میں صحافیوں پر ظلم کی داستانیں رقم کی گئیں، جو بھی عمران نیازی سے سوال کرتا ہے اس کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے، حکومت صحافیوں کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی۔ مزید برآں وزیراعظم سے وفاقی وزیر تعلیم و فنی تربیت رانا تنویر حسین نے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت صوبوں کے تعاون سے معیار تعلیم کو مزید بہتر کرنے کیلئے کوشاں ہے۔

Share your love

Leave a Reply

Adresa ta de email nu va fi publicată. Câmpurile obligatorii sunt marcate cu *

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!