مسجد الحرام میں رمضان میں 40 ملین لٹر آب زمزم تقسیم کیا جائے گا
Share your love
سعودی عرب میں حرمین شریفین انتظامیہ نے رمضان کے دوران مسجد الحرام کے زائرین میں آب زمزم تقسیم کرنے کا انتظام کیا ہے اور 40 ملین لٹر سے زیادہ آب زمزم تقسیم کیا جائے گا۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق مسجد الحرام میں سقیا زم زم ادارے کے انچارچ عبدالرحمٰن الزھرانی نے بتایا کہ’مسجد الحرام میں تمام مقامات پر آب زم زم تقسیم کرنے کے لیے 30 ہزار کولرز کا انتظام کیا گیا ہے۔‘’اسی طرح مسجد الحرام کے داخلی اور خارجی صحنوں میں سنگ مرمر کی سبیلوں سے بھی آب زمزم حاصل کیا جا سکے گا۔‘انہوں نے کہا کہ آب زمزم کی تقسیم کو منظم اور معیاری بنانے کے لیے ایک ہزار 423 اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ روبوٹ ٹیکنالوجی اور سمارٹ ٹرالیوں کے ذریعے بھی زمزم تقسیم کیا جا رہا ہے۔‘مسجد الحرام میں زیادہ سے زیادہ زائرین کو آسانی سے زمزم فراہم کرنے کے لیے 80 سمارٹ ٹرالیوں کا انتظام ہے مطاف میں آب زمزم کی بوتلیں تقسیم کی جائیں گی۔وعظ کی مجالس، سیمینار اور علمی اسباق کے دوران بھی آب زمزم کی سہولت میسر ہو گی۔سقیا زمزم ادارے کے انچارج کا کہنا ہے کہ ’مسجدا لحرام میں تمام مقامات پر آب زمزم کی تقسیم کے عمل کو منظم رکھنے کے لیے 24 گھنٹے نگرانی کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔