Enter your email address below and subscribe to our newsletter

ورلڈکپ، افغانستان نے بھارت کو جیت کے لئے 273 رنز کا ہدف دیدیا

Share your love

نئی دہلی: بھارت میں منعقدہ آ ئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے نویں میچ میں افغانستان نے میزبان ٹیم بھارت کیخلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 273 رنز کا ہدف دے دیا، افغانستان نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 272 رنز بنائے۔

افغانستان کی جانب سے حشمست اللہ 80 اور عظمت اللہ عمر زئی 62 رنز بنا کر نمایاں رہے، بھارت کی جانب سے جسپریت بمرا نے 4 اور ہردیک پانڈیا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ نئی دہلی کے ارون جیٹلی سٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جس میں بھارتی ٹیم کی قیادت روہت شرما اور افغان ٹیم کی قیادت حشمت اللہ شاہدی کر رہے ہیں۔

افغان کپتان حشمت اللہ کا ٹاس جیت کر کہنا تھا کہ ہماری ٹیم مضبوط ہے، بھارت کو بڑا ہدف دینے کی کوشش کریں گے، بنگلا دیش کے خلاف کھیلنے والی ٹیم برقرار رکھی گئی ہے۔

بھارتی کپتان روہت شرما کا ٹاس کے موقع پر کہنا تھا کہ ٹیم کا آسٹریلیا کے خلاف جیت کے بعد مورال بلند ہے، ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، ایشون کی جگہ شردل ٹھاکر کو شامل کیا گیا ہے۔

بھارت کی ٹیم میں روہت شرما (کپتان)، ایشان کشن، ویرات کوہلی، شریاس ائیر، کے ایل راہول، ہاردک پانڈیا، رویندر جڈیجا، رویچندرن شردل ٹھاکر، کلدیپ یادیو، جسپرت بمراہ، محمد سراج جبکہ افغان ٹیم میں حشمت اللہ شاہدی (کپتان)، رحمن اللہ گرباز، ابراہیم زدران، رحمت شاہ، محمد نبی، نجیب اللہ زدران، عظمت اللہ عمرزئی، راشد خان، مجیب الرحمن، نوین الحق، فضل الحق فاروقی شامل ہیں۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!