Enter your email address below and subscribe to our newsletter

Share your love

دنیا کی مقبول ترین ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے اعلان کیا ہے کہ جلد ہی پلیٹ فارم پر پیسے کمانے کا نیا ’سیریز فیچر‘ متعارف کرایا جائے گا، جس کے تحت مواد تخلیق کار اپنی ویڈیوز سے پیسے کما سکیں گے۔

اس وقت تک ٹک ٹاک پر بہت ہی محدود فیچرز دستیاب ہیں، جن کے ذریعے صارفین پیسے کما سکتے ہیں، تاہم اب ایپلی کیشن پر بڑے پیمانے پر نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کردیا گیا۔

ٹک ٹاک بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ ’سیریز فیچر‘ کو باضابطہ طور پر آئندہ چند ماہ میں پیش کردیا جائے گا، جس کے تحت مواد تخلیق کار اپنی خصوصی ویڈیوز کے ذریعے براہ راست پیسے کما سکیں گے۔

پلیٹ فارم کے مطابق مذکورہ فیچر کے تحت صارفین ٹک ٹاک کو کمائی کا حصہ نہیں دیں گے، البتہ انہیں فیچر استعمال کرنے کے لیے ایپلی کیشن انتطامیہ کو فیس ادا کرنی ہوگی۔

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ مذکورہ فیچر کو استعمال کرنے کے لیے ٹک ٹاک کو کتنی فیس دینی ہوگی اور یہ بھی واضح نہیں ہے کہ مذکورہ فیس ایک بار دی جائے گی یا پھر ماہانہ وصول کی جائے گی؟

تاہم ایپلی کیشن انتظامیہ نے بتایا کہ فیس کے عوض ہی صارفین کو ’سیریز فیچر‘ تک رسائی دی جائے گی۔

’سیریز فیچر‘ کیا ہے اور کیسے کام کرے گا؟

ٹک ٹاک کے مطابق اس فیچر کے تحت ہر مواد تخلیق کار اپنی خصوصی ویڈیوز کو ’سیریز‘ کے تحت ایک ساتھ جمع کرے گا، جن تک وہ وہ فیس یا پیسوں کے عوض دوسروں کو رسائی فراہم کرے گا۔

انتطامیہ نے بتایا کہ ایک سیریز میں صارف 80 ویڈیوز رکھنے کے اہل ہوگا اور ہر ویڈیو کا دورانیہ زیادہ سے زیادہ 20 منٹ تک کا ہوگا، تاہم صارفین اس سے کم دورانیے کی ویڈیوز بھی رکھ سکتے ہیں۔

صارفین کو ایک سے زائد سیریز بنانے کی اجازت ہوگی اور وہ اپنی مرضی کے مطابق ہر سیریز کو نام بھی سکیں گے اور ان تک رسائی کے لیے وہ اپنی مرضی کے مطابق فیس بھی وصول کر سکیں گے۔

ٹک ٹاک کے مطابق صارفین اپنی ویڈیوز تک رسائی کے لیے دوسرے لوگوں سے ایک سے 190 ڈالر تک کی فیس وصول کرنے کے اہل ہوں گے اور وہ ہر سیریز کی فیس مختلف بھی رکھنے کے لیے آزاد ہوں گے۔

مذکورہ فیچر کے تحت چند ماہ میں تمام تخلیق کار اپنے اکاؤنٹ پر سیریز ویڈیوز رکھ سکیں گے، جنہیں کوئی بھی صارف اس وقت ہی دیکھ سکے گا جب وہ مالک کو فیس ادا کرنے کے بعد سیریز تک رسائی کے لیے ان سے پاس ورڈ مانگے گا۔

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ پیسوں کے عوض سیریز ویڈیوز دیکھنے والے افراد ان ویڈیوز کو ڈاؤن لوڈ بھی کر سکیں گے یا نہیں؟

Share your love

Leave a Reply

Adresa ta de email nu va fi publicată. Câmpurile obligatorii sunt marcate cu *

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!