Enter your email address below and subscribe to our newsletter

پالیسی پر نظر ثانی نہ کی تو معاشی و سیاسی بحران آئے گا، فواد چوہدری

Share your love

پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پالیسی پر نظر ثانی نہ کی تو معاشی اور سیاسی بحران آئے گا۔

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کی ریلی معطل کرکے کل پر لے گئے ہیں، ہماری درخواست لاہور ہائی کورٹ اور الیکشن کمیشن پر دستک دے رہی ہے، 12بجے سے لاہور ہائی کورٹ کے باہر موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آئینی اور سیاسی حقوق معطل ہیں، یہ پنجاب میں خون کا بازار گرم کرنا چاہتے ہیں، یہ سمجھتے ہیں کارکنو ں کو پکڑ کر خوشحالی آئیگی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ سڑکوں کو کھولا جائے اور سیاست کی اجازت دی جائے، سیاست کی اجازت نہیں دینی تو پاکستان کا آئین ختم ہوگیا، پالیسی پر نظر ثانی نہ کی گئی تو معاشی، سیاسی بحران آئے گا۔

Share your love

Leave a Reply

Adresa ta de email nu va fi publicată. Câmpurile obligatorii sunt marcate cu *

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!