چاند دیکھنے کیلئے پرتعیش کھانے کے ٹینڈرشدید ردعمل کے بعد واپس
Share your love
خیبرپختوانخوا میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے منعقد ہونے والے رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے دوران پرتکلف کھانوں کے لیے جاری کیا جانے والا ٹینڈر واپس لے لیا گیا۔ 22 مارچ کو بلائے جانے والے اجلاس کے لیے 100 وی آئی پی اور 100 عام افراد کے لیے پرتکلف کھانوں کا آرڈر دیا گیا تھا۔وی آئی پی افراد کے لیے جن کھانوں کا آرڈر دیا گیا تھا ان میں دم پخت، بیف والے نارنجی چاول، مکس سبزی، چکن تکہ بوٹی، نان، سیخ کباب، رشین سلاد، تازہ سلاد، حلوہ، منرل واٹر اور کولڈ ڈرنکس شامل تھے۔پرتکلف کھانوں کے لیے جاری کیا جانے والا ٹینڈر اس وقت واپس لیا گیا جب اس حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر صارفین کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا،ذرائع نے بتایا کہ صوبائی محکمہ اوقاف کی جانب سے 22 مارچ کو بلائے جانے والے اجلاس کے لیے 100 وی آئی پی اور 100 عام افراد کے لیے پرتکلف کھانوں کا آرڈر دیا گیا تھا۔وی آئی پی افراد کے لیے جن کھانوں کا آرڈر دیا گیا تھا ان میں دم پخت، بیف والے نارنجی چاول، مکس سبزی، چکن تکہ بوٹی، نان، سیخ کباب، رشین سلاد، تازہ سلاد، حلوہ، منرل واٹر اور کولڈ ڈرنکس شامل تھے۔رویت ہلال کمیٹی کے منعقد ہونے والے اجلاس میں شریک عام افراد کے لیے بھی جن کھانوں کا آرڈر جاری ہوا تھا ان میں بیف والے نارنجی چاول، چکن کری، مکس سبزی، حلوہ، نان اور کولڈ ڈرنکس شامل کیے گئے تھے۔ ٹینڈر کے منظر عام پر آنے کے بعد خیبر پختونخوا کی صوبائی وزارت مذہبی امور کی جانب سے اسےفوری طور پر واپس لینے کا حکم دے دیا گیا ہے جب کہ متعلقہ وزیر نے ٹینڈر نوٹس کو فوری طور پر واپس لینے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ 12 گھنٹوں میں رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔