Enter your email address below and subscribe to our newsletter

کینیڈین ساحل پر مچھلی کا شکارکرنے والے 11 افراد سمندر کی بے رحم موجوں کی نذر ہوگئے

Share your love

اوٹاوا:کینیڈا کے ساحل پر مچھلی کے شکار کو جانے والے 11 افراد سمندر کی تیز لہروں کا شکار ہوگئے جن میں سے 4 بچے ہلاک ہوگئے۔جبکہ چھ افراد کوبچالیاگیاہے ۔ایک کی تلاش جاری ہے ۔

امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ کینیڈا کے صوبے کیوبیک میں پیش آیا جہاں مچھلی کے شکار کیلئے 11 افراد پر مشتمل ایک گروپ پہنچا اس گروپ میں بچے بھی شامل تھے۔

پولیس کے مطابق دوپہر کے وقت ایمرجنسی کال موصول ہوئی جس کے بعد ساحل پر پہنچے اور ریسکیو عمل شروع کردیا۔

پولیس کے مطابق 11 افراد کے لاپتا ہونے کی اطلاع ملی تھی جن میں سے 6 کو ریسکیو کرلیا گیا جبکہ شام کے وقت ساحل پر 4 بچوں کی لاشیں ملی۔

پولیس کاکہناہے کہ لاپتا ہونے والوں میں 30 سالہ شخص کی تلاش کا عمل جاری ہے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!