Enter your email address below and subscribe to our newsletter

غزہ میں 75 روزمیں اقوام متحدہ کے 136 ارکان ہلاک ہو گئے ، انتونیو گوتریس

Share your love

نیویارک: اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ غزہ میں صرف 75 روز میں اقوامِ متحدہ کے 136 ارکان مارے جاچکے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایک بیان میں انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی تاریخ میں ایسا کبھی نہیں دیکھا گیا، غزہ میں بہت سے سٹاف ارکان کو گھروں سے جبری انخلاء پر مجبور کیا گیا۔

انہوں نے غزہ میں شہریوں کے لیے اپنی جان خطرے میں ڈالنے والے کارکنان کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

رپورٹس کے مطابق غزہ پر 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی بمباری میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز ہو چکی ہے جبکہ 52 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

شہید اور زخمی ہونے والے افراد میں زیادہ تعداد بچوں اور خواتین پر مشتمل ہے جبکہ اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں لاکھوں افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!