فرانسیسی شہری کے ناروے میں 19دنوں میں 25چالان
Share your love
اوسلو : ناروے میں 19دنوں میں فرانسیسی شہری نے25چالان کرا کے ناروے کے ٹریفک قوانین کی تاریخ بدل دی۔
ایک ماہ قبل ناروے پہنچنے والے ایک فرانسیسی شخص نے 19 دنوں میں کم از کم 25 تیز رفتاری کی خلاف ورزیاں کرڈالی، کام کی تلاش میں ناروے آنے والے اس نوجوان کو 21 دن قید کی سزا سنا دی گئی۔
مقامی میڈیا نے بتایا کہ 23 سالہ نوجوان کام کی تلاش میں ناروے آیا تھا، 6 فروری سے 25 فروری کے درمیان گاڑی کو تیز رفتاری سے چلانے پر اسے 25 مرتبہ گرفتار کیا گیا۔
اس نوجوان نے 20 فروری کو 113 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے کار چلا کر بدترین خلاف ورزی کی، اس جگہ پر زیادہ سے زیادہ رفتار 70 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی۔
اوسلو کی عدالت نے کہا کہ نوجوان ٹریفک کے لیے ایک بڑا خطرہ بنا ہے، اسے ابتدا میں 24 دن قید کی سزا سنائی گئی تاہم جرم کا علم نہ ہونے کی بنا پر سزا میں تین دن کمی کرکے اسے 21 دن قید میں تبدیل کردیا گیا، ایک سال کے لیے اس کا ڈرائیونگ لائسنس بھی چھین لیا جائے گا۔