عید الفطر کے 2 دنوں میں پنجاب میں مختلف ٹریفک حادثات میں 25 افراد جاں بحق
Share your love
راولپنڈی: عید الفطر کے 2 دنوں میں پنجاب میں مختلف ٹریفک حادثات میں 25 افرادموت کے منہ میں چلے گئے ۔
ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق فیصل آباد میں کار اور ویگن، ملتان میں ہائی ایس اور ویگن جب کہ چنیوٹ میں کار اور بائیک کے علاوہ صوبے کے دیگر اضلاع می *ہزاروں بائیک ایکسیڈنٹ رپورٹ ہوئے۔
ڈی جی ریسکیو 1122 ڈاکٹر رضوان نصیر نے حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور تقریباً ڈھائی ہزار افراد کے زخمی ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہری سفر کے دوران ٹریفک قوانین پر عمل اور حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں۔
ریسکیو 1122 کے ترجمان کے مطابق عید الفطر کے پہلے 2 روز کے دوران صوبے بھر میں 4 ہزار 500 حادثات رپورٹ ہوئے، جن میں 4100 مرد اور 1203 خواتین ایکسیڈنٹ کا شکار ہوئے۔
سب سے زیادہ 770 حادثات صوبائی دارالحکومت لاہور میں رپورٹ ہوئے۔ حادثات کے نتیجے میں زخمی ہونے والے 2545 شدید زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جب کہ 2733 افراد کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔
علاوہ ازیں موٹر بائیک کے4422، رکشے کے219 اورکار کے496 ایکسیڈنٹ رپورٹ ہوئے۔ 770 ایکسیڈنٹ لاہور میں، 288 فیصل آباد، 256 ملتان اور 245 گوجرانوالہ میں رپورٹ ہوئے۔