Enter your email address below and subscribe to our newsletter

لبنان میں ڈوبتی کشتی سے 27 شامی تارکین کو بچا لیاگیا

Share your love

بیروت:لبنان میں بحریہ نے شہری دفاع کے تعاون سے ڈوبتی کشتی سے 27 شامی تارکین کو بچا لیا ہے۔

خبررساں ادار ے کے مطابق لبنانی فوج کے ترجمان نے بیان میں کہا ہے کہ لبنانی بحریہ شکا کے ساحل کے قریب ڈوبنے والی ربڑ کی کشتی پر سوار غیر قانونی تارکین کو شہری دفاع کے تعاون سے بچانے میں کامیاب رہی۔

لبنانی فوجی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست کے ساتھ کہا کہ ہمیں پریس سے بات کرنے کی اجازت نہیں تاہم انہوں نے خبررساں ادارے کو بتایا کہ تمام تارکین وطن شامی باشندے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لبنان سے یورپ پہنچنے کی کوشش کرنے والے تارکین وطن عام طور پر 175 کلومیٹر کے اس بحری راستے سے مشرقی بحیرہ روم کے جزیرے قبرص کی طرف جاتے ہیں۔

سکیورٹی فورسز نے بتایا ہےکہ ہفتے کے روز ایک لبنانی سمگلر کو 42 شامی باشندوں کے ہمراہ اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ ایک گاڑی میں سوار تھا۔

قبل ازیں فوجی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ گذشتہ ہفتے لبنان کی شام کے ساتھ غیر محفوظ سرحد کے قریب تقریبا ایک ہزار غیر قانونی تارکین کو سرحد عبور کرنے سے روکا ہے۔

لبنان کی فوج باقاعدگی سے سمندری راستے سے سمگلنگ کی کارروائیوں کو ناکام بناتی ہے اور سمگلروں اور آنے والے تارکین وطن دونوں کو گرفتار بھی کرتی ہے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!