Enter your email address below and subscribe to our newsletter

پارلیمنٹ میں سکیورٹی کی ناکامی پرسارجنٹ ایٹ آرمز سمیت 4 سکیورٹی اہلکار معطل

Share your love

اسلام آباد:سپیکر قومی اسمبلی پارلیمنٹ کے اندر سے ارکان کی گرفتاریوں پر ایکشن لیتے ہوئے غیر ذمہ داری اور سکیورٹی میں ناکامی پر سارجنٹ ایٹ آرمز قومی اسمبلی کو 4 ماہ کیلئے معطل کر دیا۔

سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے سارجنٹ ایٹ آرمز اشفاق اشرف کو 4 ماہ کے لئے معطل کیا ہے، پارلیمنٹ میں سکیورٹی میں ناکامی پر دیگر 4 سکیورٹی اہلکاروں کو بھی معطل کیا گیا ہے۔

معطل ہونے والوں میں سکیورٹی اسسٹنٹ وقاص احمد اور 3 جونیئر اسسٹنٹ سکیورٹی عبیداللہ، وحید صفدر اور محمد ہارون شامل ہیں۔

سردار ایاز صادق نے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بھی تشکیل دے دی، ایڈیشنل سیکرٹری کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!