کراچی میں اوورسیز پاکستانی کے بینک اکاؤنٹ سے 41 کروڑ روپے غائب
Share your love
کراچی: اوورسیز پاکستانی کے بینک اکاؤنٹ سے 41 کروڑ روپے کی خطیر رقم پُراسرار طور پرغائب ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی شہریوں سے بینک فراڈ کے بعد اوورسیزپاکستانیوں کے غیر ملکی بینک کے فکس ڈیپازٹ سے 41 کروڑ روپے غائب ہوگئے۔
اوورسیزپاکستانی فہد بٹ اورانکے اہلخانہ نے 2017 میں غیرملکی بینک کی کراچی برانچ میں 8 لاکھ 66 ہزارامریکی ڈالرزاور 1 کروڑ روپے کیش فکس ڈپازٹ کروائے تھے۔
ان برسوں میں فہد بٹ اوران کی فیملی کو بینک سے منافع مسلسل ملتارہا تاہم رواں سال کے نومبرمیں اوورسیز پاکستانی فہد بٹ کی جانب سے بینک رقم نکلوالنے پہنچنے پرانکشاف ہوا کہ اکاؤنٹ خالی ہے۔
بینک عملے نے متاثرہ فرد کو شکایت پرجواب دیا کہ رقوم آپ نے خود نکلوائی ہیں۔ متاثرہ فیملی کی جانب سے بینک کے عدم تعاون اور فراڈ کی تحقیقات کے لئے تحریری درخواست پرایف آئی اے نے متعلقہ بینک سے ریکارڈ طلب کرلیا۔