Enter your email address below and subscribe to our newsletter

پنجاب میں جنگلی جانوروں اور پرندوں کے غیرقانونی شکارپر91 شکاری گرفتار،10 لاکھ جرمانہ

Share your love

لاہور: پنجاب وائلڈلائف نے فالکن سمیت جنگلی جانوروں اور پرندوں کا شکار کرنیوالے افراد کے خلاف آپریشن کےدوران گزشتہ تین روز میں 91 افراد کو گرفتار کرکے 10 لاکھ روپے جرمانہ کیا ہے۔

ڈائریکٹرجنرل پنجاب وائلڈلائف مدثر ریاض ملک کی ہدایت پر پنجاب وائلڈلائف کی ٹیمیں اور اسپیشل اسکواڈ جنگلی حیات کے غیرقانونی شکار کی روک تھام کے لیے متحرک ہیں۔ گزشتہ تین روز کے دوران گوجرانوالہ ،گجرات ، وزیر آباد، حافظ آباد، قصور ، ملتان ،سرگودھا ، بھکر ، ڈی جی خان ، راجن پور ، رحیم یار خان ، بہاولپور ، بہاولنگر ، چکوال ،راولپنڈی اور جہلم میں کارروائیوں کے دوران جنگلی حیات کے غیرقانونی شکار اور کاروبار میں ملوث 91ملزمان کو گرفتار کرکے وائلڈلائف ایکٹ کی خلاف ورزی پر چالان کیے گئے۔

ڈی جی پنجاب وائلڈلائف کے مطابق ملزمان کو 9 لاکھ 87ہزار روپے جرمانے عائد کیے گئے جبکہ ان سے برآمد ہونے والے جنگلی پرندوں کو قدرتی ماحول میں آزاد کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ جنگلی حیات کے غیرقانونی شکار کے روک تھام میں غفلت کے مرتکب عملے اورافسران کے خلاف بھی بلاامتیازکارروائی ہوگی۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!