این سی اے 190 ملین پاوٴنڈ اسکینڈل ،نیب نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 7 جون کو طلب کرلیا
Share your love
اسلام آباد:قومی احتساب بیورو نے نیشنل کرائم ایجنسی ( این سی اے) 190 ملین پاوٴنڈ اسکینڈل میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 7 جون کو طلب کرلیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف نیب میں 190 ملین پاوٴنڈ اسکینڈل کی تحقیقات جاری ہیں۔اس ضمن میں نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی طلب کے لئے کال اپ نوٹس جاری کردئیے ۔نیب نوٹس میں 190 پاوٴنڈ اسکینڈل میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کو 7 جون کو نیب راولپنڈی پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے
عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کو 7جون دن 11بجے نیب راولپنڈی آفس جی سکس اسلام آباد میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے ۔عمران خان اور بشری بی بی کو تحقیقات کے لئے تمام متعلقہ دستاویزات اور ریکارڈ کے ہمراہ لانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ان کو کال اپ نوٹس ان کے بنی گالہ اسلام آباد اور زمان پارک لاہور کے پتے پر ارسال کئے گئے ہیں۔مذکورہ کیس عمران خان ودیگر کے خلاف اختیارات کے غلط استعمال کا ہے۔نیب نے 190ملین پاؤنڈ کی غیر قانونی منتقلی اورذاتی فوائد حاصل کرنے پر عمران خا ن اور ان کی اہلیہ کو تحققیات کے لئے کال اپ نوٹس جاری کیاہے۔
علاوہ ازیں القادر یونیورسٹی کے حوالے سے تمام دستاویزت بھی ساتھ لانے سمیت ٹرسٹ کو عطیات کی فراہمی کا ریکارڈ بھی طلب کیاگیا ہے ۔اس کے ساتھ ساتھ عطیات دینے والوں کی فہرست، یونیورسٹی کے اخراجات کی بھی تفصیل مانگی گئی ہیں ۔
خیال رہے کہ اس سے قبل 23 مئی کو احتساب عدالت نے القادر ٹرسٹ کے سلسلے میں 190 ملین پاوٴنڈ اسکینڈل کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت منظور کرلی تھی۔