Enter your email address below and subscribe to our newsletter

سعودی عرب میں خوش ہوں، کھیل جاری رکھنا چاہتا ہوں، کرسیٹانو رونالڈو

Share your love

ریاض:پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسیٹانو رونالڈو کا کہنا ہے کہ سعودی لیگ میں بہت اچھی ٹیمیں ہیں، میں یہاں خوش ہوں اور کھیل جاری رکھنا چاہتا ہوں

میڈیارپورٹس کے مطابق رونالڈو نے سعودی کلب النصر نے رواں سال جنوری میں 2 سالہ معاہدہ کیا تھا، انہوں نے پرو لیگ کے دوران 16 میچز میں 14 گولز اسکور کیے تاہم ٹائٹل جیتنے سے محروم رہے، لیگ میں انکی ٹیم دوسری پوزیشن پر رہی۔

انہوں نے کہا کہ سعودی لیگ میں بہت اچھی ٹیمیں ہیں، میں یہاں خوش ہوں اور کھیل جاری رکھنا چاہتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ دوسرے بڑے نام بھی اگلے ایونٹ میں ٹیموں کو جوائن کریں گے۔

کرسیٹانو رونالڈ نے کہا کہ کلب میں رہ کر سعودی کلچر میں خود کو ڈھال لیا ہے۔ یورپ میں ہم صبح شام ٹریننگ کرتے تھے لیکن رمضان میں یہاں ٹریننگ 10 بجے شروع ہوتی تھی جو میرے لیے عجیب تھا۔

رونالڈو کی سعودی عرب آمد کے بعد فٹبال کے کئی سرکردہ ناموں نے سعودی لیگ میں دلچسپی دکھائی ہے جس میں لیونل میسی اور کریم بننزیما جیسے بڑے نام شامل ہیں۔

میسی کو النصر کی مخالف ٹیم الہلال نے اپنی ٹیم میں شامل ہونے کیلئے خطیر رقم دینے کا بھی اعلان کیا تھا تاہم ابھی واضح نہیں کہ وہ معاہدے پر دستخط کرتے ہیں یا نہیں۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!