Enter your email address below and subscribe to our newsletter

سانحہ 9مئی قومی سلامتی کا مسئلہ، گرفتاریاں انسانی حقوق کی خلاف ورزی نہیں،وزیر برائے انسانی حقوق

Share your love

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ریاض حسین پیرزادہ نے پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق مغربی میڈیا کی رپورٹس کو مسترد کر دیا۔ وفاقی زیر نے کہا سانحہ 9مئی ہماری قومی سلامتی کا مسئلہ ہے ۔ گرفتاریاں انسانی حقوق کی خلاف ورزی نہیں، مہذب ممالک کی طرح حملہ آوروں کیخلاف کاروائی قانونی تقاضا ہے۔

وفاقی وزیر انسانی حقوق ریاض حسین پیرزادہ نے پا کستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق مغربی میڈیا کی رپورٹس کو مسترد کر تے ہوئے کہا کہ 9 مئی کی گرفتاریاں انسانی حقوق کی خلاف ورزی نہیں دنیا کے ہر مہذب ملک کی طرح 9 مئی کے حملہ آوروں کے خلاف کارروائی قانونی تقاضا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ ہماری قومی سلامتی کا مسئلہ ہے9 مئی کو پی ٹی آئی کے غنڈوں نے قومی ونجی املاک، حساس فوجی تنصیبات، ریاستی علامات پرحملہ کیامریضوں کو اتار کر ایمبولینسز کو آگ لگائی سکول اور ہسپتال جلائے گئے شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کی،جناح ہاوٴس، ریڈیو پاکستان اور اس کا نادر تاریخی ورثہ جلایا۔

وزیر انسانی حقو ق نے کہا کہ ان جرائم میں قانون کے مطابق یہ غنڈے زیر تفتیش ہیں اور سزاپائیں گے پاکستان ہی نہیں دنیا کے ہر ملک میں یہ جرم ناقابل معافی ہوتا ہے جس طرح کیپیٹل ہل امریکہ اور لندن فسادات میں حملہ آوروں کو سزائیں ملیں امریکہ اور لندن میں فسادیوں اور حملہ آوروں کو دی گئی سزاوٴں کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی نہیں کہاگیا۔

ریاض حسین پیرزادہ کا مزید کہنا تھا کہپاکستان اور متعلقہ وزارت کا موقف جانے بغیر منظم مہم کے تحت مغربی میڈیا میں آنے والی خبریں،مضامین اور تجزیے غیر پیشہ وارانہ، یک طرفہ، حقائق کے برعکس اور متعصبانہ قرار پائیں گے جس پر ہم قانونی چارہ جوئی کا اپنا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!