آڈیو لیکس انکوائری کمیشن کیخلاف کیس سماعت کیلئے مقرر
Share your love
اسلام آباد:سپریم کورٹ نے آڈیو لیکس انکوائری کمیشن کیخلاف کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا.چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجربنچ 6جون کو سماعت کرے گا.
مبینہ آڈیوز کی تحقیقات کیلئے قائم کردہ انکوائری کمیشن کیخلاف سپریم کورٹ میں چار درخواستیں دائر کی گئی تھیں. وفاقی حکومت کے بنائے گئے آڈیو لیکس انکوائری کمیشن کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے والے درخواست گزاران میں پی ٹی آئی چیئرمین بھی ہیں.حکومت نے مبینہ آڈیوز کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیشن تشکیل دیا تھا۔
آڈیو لیکس انکوائری کمیشن جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تشکیل دیا گیا تھا. چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ، چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ بھی تین رکنی انکوائری کمیشن کا حصہ تھے. انکوائری کمیشن کے پہلے اجلاس میں منظر عام پر آنے والی مبینہ آڈیوز میں شامل افراد کو نوٹس جاری کرنے کا طریقہ کار طے کیا گیا تھا۔
تاہم انکوائری کمیشن کے دوسرے اجلاس سے قبل ہی سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بنچ نے آڈیو لیکس انکوائری کمیشن کو کام سے روک دیا تھا۔