اسلام آباد ضلعی انتظامیہ اور آل پاکستان آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن میں مذاکرات کامیاب
Share your love
اسلام آباد ضلعی انتظامیہ اور آل پاکستان آئیل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن میں مذاکرات کامیاب آئل ٹینکرز مالکان نے ہڑتال ختم کردی انتظامیہ نے 3 روز میں سہالہ روڈ پر بحالی کا کام مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
اسلام آباد سہالہ کہوٹہ روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور حالیہ بارشوں سے گذشتہ تین روز سے ٹریفک کے لیے بند تھی، انتظامیہ کی بے حسی کے خلاف آئل ٹینکر ز مالکان نے سہالہ آئیل ڈپو سے پٹرولیم مصنوعات سپلائی بند کی اور مطالبہ منظور ہونے تک ہڑتال کردی جس سے جڑواں شہروں سمیت ملک کے دیگر حصوں میں پٹرول کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا۔
اسلام آباد انتظامیہ نے صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ہڑتالی ایسوسی ایشن سے مذاکرات کیے اور سہالہ روڈ کی بحالی کا کام شروع کردیا۔
جنرل سیکرٹری نعمان بٹ کا کہنا تھا کہ انتظامیہ نے تین روز میں سہالہ کہوٹہ روڈ پر بحالی مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی جس پر آئیل ٹینکرز مالکان نے ہڑتال ختم کردی ہے۔