Enter your email address below and subscribe to our newsletter

عمران خان کی وکیل قتل سمیت 17 کیسز میں 12 اور 19 جون تک ضمانتیں منظور

Share your love

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کےچیئرمین عمران خان کی وکیل قتل سمیت 17 کیسز میں 12 اور 19 جون تک ضمانتیں منظور،توشہ خانہ کارروائی روکنے کے حکم میں توسیع کردی گئی، ضمانتوں کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیاگیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی کوئٹہ میں وکیل کے قتل کے مقدمہ میں 14 روزکی حفاظتی ضمانت منظور کرلی گئی،چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب ایک کیس کی سماعت،وکیل نے عدالت کو بتایا کہ آج عمران خان16 مقدمات میں پیش ہوئے ہیں.

چیئرمین پی ٹی آئی کی کوئٹہ میں وکیل کے؛ قتل کے مقدمہ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت ،چیرمین پی ٹی آئی اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔

عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل نے موقف اپنایا کہ اس کے لیے درخواست گزار کو کوئٹہ جانا پڑے گا، کوئٹہ میں وکیل کا قتل ہوا اور مقدمہ عمران خان کے خلاف درج ہوا۔

چیئرمین تحریک انصاف کی 9 مقدمات میں 12 جون تک حفاظتی ضمانت منظور کی گئی ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے محفوظ فیصلہ سنایا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کا چیئرمین تحریک انصاف کو متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کا حکم دیا گیا،چیئرمین تحریک انصاف سے کہا گیاہے کہ وہ 12 جون تک متعلقہ عدالت سے رجوع کریں۔

دوسری طرف اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ فوجداری کیس کی کارروائی روکنے کے حکم میں14 جون تک توسیع کردی۔

نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف الیکشن کمیشن کی شکایت پر سماعت ہوئی۔

عمران خان نے ٹرائل کورٹ کارروائی کیخلاف درخواست دائر کررکھی ہے،چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل خواجہ حارث عدالت کے سامنے پیش ہوئے، الیکشن کمیشن کی جانب سے وکیل امجد پرویز پیش ہوئے۔

خواجہ حارث نے آئندہ ہفتے تک کیس ملتوی کرنے کی استدعا کردی، وکیل الیکشن کمیشن نے کہاکہ عدالت نے ٹرائل کورٹ کی کارروائی کوروک رکھا ہے،اگر یہ وقت مانگ رہے ہیں تو مجھے کوئی اعتراض نہیں،عدالت ٹرائل کورٹ کوکارروائی سے روکنے کا حکم واپس لے۔

الیکشن کمیشن کے وکیل نے ٹرائل کورٹ کو کارروائی سے روکنے کا حکم واپس لینے کی استدعا کردی ،وکیل الیکشن کمیشن نے کہاکہ عدالت سٹے ختم کرکے ٹرائل کورٹ کو حتمی فیصلہ جاری کرنے سے روک سکتی ہے،عدالت سے سٹے ختم کرنے کی استدعا ہے۔

وکیل خواجہ حارث نے کہاکہ میں نے ٹرائل کورٹ کے دائرہ اختیار سے متعلق بھی درخواست دائر کررکھی ہے،۔

وکیل الیکشن کمیشن نے کہاکہ 6 ہفتے تک کا وقت دیا گیا تھاابھی تک ٹرائل کورٹ کی کارروائی رکی ہوئی ہے،عدالت نے توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس کی کارروائی روکنے کے حکم میں 14 جون تک توسیع کردی

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!