Enter your email address below and subscribe to our newsletter

ای پاکستان کے ذریعے نوجوانوں کو با اختیار بنائیں گے،مریم اورنگزیب

Share your love

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کاکہناہے کہ 5 ایز فریم ورک پاکستان میں معاشی ترقی کا گیم چینجر ثابت ہو گا۔تعلیم، صحت کے فروغ اور آبادی پر کنٹرول سے پاکستان کی ترقی کی راہ ہموار ہو گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر منصوبے کی تفصیلات شیئر کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ ”ایکسپورٹس، ای پاکستان، انوائرمنٹ، انرجی اور ایکویٹی“ ٹرن اراوٴنڈ پاکستان کے ستون ہیں۔ اس فریم ورک کے ذریعے برآمدات میں اضافے کے لیے نئے کاروبار، روزگار کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ تعلیم، صحت کے فروغ اور آبادی پر کنٹرول سے پاکستان کی ترقی کی راہ ہموار ہو گی۔ سستی اور بلا تعطل توانائی کی فراہمی سے معیشت و کاروبار میں نئی تیزی آئے گی۔ آبی ذخائر اور غذائی تحفظ کے ذریعے ماحول بہتر بنایا جائے گا۔ ای پاکستان کے ذریعے نوجوانوں کو ترقی کے مواقع دے کر انہیں با اختیار بنائیں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ جی ڈی پی کے لحاظ سے فسکل خسارے کا 4.9 فیصد سے کم ہوکر 4.6 فیصد پر آنا بڑی کامیابی ہے۔ یہ حکومت کی درست معاشی پالیسی کا مثبت نتیجہ ہے۔ کرنٹ اکاوٴنٹ خسارے میں 76 فیصد کمی درست معاشی پالیسی کی علامت ہے۔ تجارتی خسارے میں 40.4 فیصد کمی معاشی اقدامات کی درستگی ظاہر کرتی ہے۔ تجارتی خسارہ 25.8 ارب ڈالر ہوگیا ہے جو 43.4 ارب ڈالر تھا ، یہ بہتری کی جانب آغاز ہے۔

انہوں نے کہا کہ درآمدات میں 29.2 فیصد کمی ہوئی جس کے معاشی صورتحال پر اثرات مرتب ہوئے۔ 72.3 ارب ڈالر کے مقابلے میں درآمدات کا 51.2 ارب ڈالر پر آنامعاشی بہتری کی طرف قدم ہے۔ گزشتہ مالی سال کے 5ہزار 348.2 ارب روپے کے مقابلے میں 6210 ارب روپے ٹیکس ریونیوز جمع ہوئے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 7 لاکھ ایف بی آر ٹیکس دہندگان کے ہدف کے مقابلے میں تقریباً 9 لاکھ12 ہزار نئے ٹیکس دہندگان کو رجسٹرڈ کیا ہے۔ یہ ٹیکس نیٹ میں اضافے کا ثبوت ہے۔ 1.15 ٹریلین روپے کا وفاقی ترقیاتی بجٹ مختص ہونے سے ملک میں معاشی سرگرمیاں تیز ہوں گی اور روزگار بڑھے گا۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!