Enter your email address below and subscribe to our newsletter

ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ کے استعمال پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز

Share your love

اسلام آباد: ڈالر باہر لے جانے کے لیے ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ کے استعمال پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز سامنے آگئی۔کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ سے ڈالر میں ادائیگیاں کرنے پر ٹیکس ایک فیصد سے بڑھا کر 5 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

بجٹ میں آف شور ڈیجیٹل خدمات پر ٹیکس 10 سے بڑھا کر 15 فیصد، سمندر پار پاکستانیوں کے لیے ٹیکس میں رعایت دینے، سمندر پار پاکستانیوں کی کرائے کی آمدن پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح 2 سے کم کرکے ایک فیصد کرنے، سمندر پار پاکستانیوں کے پراپرٹی خریدنے پر ود ہولڈنگ ٹیکس 2 فیصد سے کم کرکے ایک فیصد کرنے اور سمندر پار پاکستانیوں کی سالانہ 2 کروڑ کی کرائے کی آمدن پر فکس 10 فیصد ٹیکس مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

بجٹ میں تعمیراتی سامان کی سپلائی پر ٹیکس 4 سے بڑھا کر 5 فیصد کرنے، کنٹریکٹرز پر 7 سال کے لیے ٹیکس 4.5 سے بڑھا کر 5.5 فیصد کرنے اور سالانہ 15 کروڑ سے 20 کروڑ روپے کے منافع پر ایک فیصد سپر ٹیکس کی تجویز دی گئی ہے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!