یو اے ای کی سرکاری ملازمین کو ہفتے میں 4 دن کام کی پیشکش
Share your love
ابو ظبی: متحدہ عرب امارت کی حکومت نے سرکاری ملازمین کو ہفتے میں 4 دن کام کی پیشکش کردی۔ ملازمین کو ملک کے رہتے ہوئے یا ملک سے باہر سے ریموٹ کام کرنے کی اجازت ہوگی۔
اماراتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی ملازمین یکم جولائی سے ہفتے میں 4 دن کام کرنے کے لیے درخواست دے سکیں گے۔
امارات کی فیڈرل اتھارٹی فور گورنمنٹ ہیومن ریسورسز کے مطابق 4 دن کام کی سہولت سے فائدہ اٹھانے والے ملازمین کو 4 دن میں کام کے 40 گھنٹے پورے کرنا ہوں گے۔ ایک دن میں 10 گھنٹے سے زیادہ کام کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
سرکاری ملازمین کے لیے پیش کیے گئے ماڈل میں ملازمین کو ملک کے رہتے ہوئے یا ملک سے باہر سے ریموٹ کام کرنے کی اجازت ہوگی۔ یہ پیشکش عارضی اور مستقل ملازمین دونوں کے لیے ہوگی۔ ملازمین کو ہفتے کے باقی 3 دن دوسری جگہ کام کرنے کی بھی اجازت ہوگی۔