سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد اضافہ
Share your love
اسلام آباد:وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد تک اضافہ کردیا ہے.
وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیر اعظم شہباز شریف کی صدارت میں ہوا جس میں آئندہ مالی سال کے مجوزہ بجٹ دستاویزات کی منظوری دے دی گئی.
وفاقی کابینہ نے مزدور کی کم سے کم تنخواہ 32 ہزار روپے مقرر کرنے کی منظوری دء دی. گریڈ 1 سے 16 کے ملازمین کی تنخواہوں مخں 35 فیصد اضافہ کی منظوری دے دی. پنشن میں ساڑھے 17 فیصد اضافہ کی منظوری دی گئی ہے. گریڈ 17 سے 22 تک ملازمین تنخواہوں میں 30 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی ہے.
وفاقی کابینہ نے انفراسٹرکچر کے لئے 491.3 ارب روپے مختص، کرنے کی منظوری دے دی ۔
وفاقی کابینہ نے 1150 ارب روپے کے وفاقی ترقیاتی پروگرام(پی ایس ڈی پی) کی منظوری دے دی کابینہ نے توانائی کے شعبے کے لئے 86.4 ارب روپے رکھنے کی منظوری دے دی۔
انفراسٹرکچر کے لئے 491.3 ارب روپے مختص کردیے. ٹرانسپورٹ اور کمیونیکیشن کے شعبے کی ترقی کے لئے 263.6 ارب روپے آبی ذخائر اور شعبہ آب کے لئے 99.8 ارب روپے تعلیم کے شعبے اور اعلی تعلیم کے لئے بجٹ میں 81.9 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔
پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے پروگراموں کے لئے 90 ارب روپے وفاقی کابینہ نے مجوزہ مالیاتی بل 2023-24 کی منظوری دیدی۔