Enter your email address below and subscribe to our newsletter

وزیر اعظم کل سے آذربائیجان کا سرکاری دورہ کریں گے

Share your love

اسلام آباد :وزیر اعظم محمد شہباز شریف صدر الہام علیوف کی دعوت پر کل 14 سے 15 جون تک آذربائیجان کا سرکاری دورہ کریں گے۔

آذربائیجان کے ساتھ تعاون کے ترجیحی شعبوں کی نمائندگی کرنے والے وزراءوزیر اعظم کے وفد کا حصہ ہوں گے۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف صدر الہام علیوف سے تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی سمیت تعاون کے اہم شعبوں پر وسیع مذاکرات کریں گے جبکہ وہ کثیر الجہتی فورمز میں باہمی تشویش اور تعاون کے علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

بیان کے مطابق پاکستان اور آذربائیجان کے تعلقات عقیدے، ثقافت اور تاریخ کی مشترکات سے جڑے ہوئے ہیں اور باہمی اعتماد اور علاقائی اور عالمی معاملات پر نظریات کے تبادلے سے مضبوط ہیں۔

قیادت کی سطح پر متواتر تبادلے دونوں ممالک کے درمیان دوستی کے رشتوں کو اجاگر اور پاکستان اور آذربائیجان کے عوام کے باہمی فائدے کے لیے قریبی کثیر جہتی تعاون میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!