Enter your email address below and subscribe to our newsletter

پی سی بی کا نئے سیزن 24-2023 کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان

Share your love

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئے سیزن 24-2023 کے لیےمیچ آفیشلز کے پینل کا اعلان کردیا ہے۔جبکہ پی سی بی نے ایلیٹ امپائرز کے پینل کی تعداد بھی 14سے بڑھاکر 23کردی ہے۔

نئے سیزن میں چار سال بعد دوبارہ ریجنل اور ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی واپسی ہورہی ہے جس سے اس سیزن میں میچوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے میچ ریفریز کے ایلیٹ پینل کی تعداد 6 سے بڑھا کر 13 کردی ہے ، سات نئے میچ آفیشلز میں علیم خان موسی، اطہر لئیق ، بلال خلجی، کامران چودھری، خالد جمشید، محمد اسلم اور سہیل ادریس شامل ہیں۔

پی سی بی نے ایلیٹ امپائرز کے پینل کی تعداد بھی 14سے بڑھاکر 23کردی ہے،9 میچ آفیشلز کو سپلیمنٹری سے ایلیٹ پینل میں ترقی دی گئی ہے ان میں عبدالمقیت، اسلم بریچ، فاروق علی خان ، غلام سرور، عمران اللہ اسلم ، کاشف سہیل ، ماجد حسین ، قیصر خان اور ذوالفقار جان شامل ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے 9 میچ ریفریز کو ترقی دی ہے ان میں ثمن ذوالفقار بھی شامل ہیں جو اس مرحلے تک آنے والی پہلی خاتون میچ ریفری ہیں، ان کے علاوہ ابوالحسنات راؤ ، اللہ دتو، فضل اکبر شاہ ،غلام مصطفی انعام اللہ خان ، امیرالدین انصاری، سمیع الحق اور سہیل خان شامل ہیں۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے خواتین اور انٹرنیشنل پینل کے آفیشلز کا بھی اعلان کردیا ہے، خواتین امپائرز میں عافیہ امین، حمیرہ فرح، نازیہ نذیر، رفعت مصطفی، صباحت رشید، سلیمہ امتیاز، اور شکیلہ رفیق شامل ہیں۔

انٹرنیشنل میچ آفیشلز کا پینل امپائرز علیم ڈار، آصف یعقوب، راشد ریاض وقار اور فیصل خان آفریدی پر مشتمل ہے جبکہ میچ ریفریز میں محمد جاوید ملک اور علی نقوی شامل ہیں۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!