Enter your email address below and subscribe to our newsletter

میئر اور ڈپٹی میئر کراچی کے انتخاب کے لئے آج میدان سجے گا

Share your love

کراچی: میئر اور ڈپٹی میئر کراچی کے لئے انتخاب آج ہوگا، پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے مرتضیٰ وہاب جبکہ جماعت اسلامی کی طرف سے حافظ نعیم الرحمان مدمقابل ہوں گے۔

کراچی میں متوقع بارشوں کے پیش نظر الیکشن کمیشن سندھ نے کے ایم سی بلڈنگ کے بجائے آرٹس کونسل کے آڈیٹوریم کو پولنگ سٹیشن کا درجہ دیا ہے جہاں شو آف ہینڈ کے ذریعے پولنگ صبح 11 بجے شروع ہوگی جبکہ حتمی نتائج کا اعلان کل کیا جائے گا۔

صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز انور چوہان کا کہنا ہے کہ پولیس کی بھاری نفری پولنگ سٹیشن کے اندر اور باہر موجود ہوگی جبکہ ریٹرننگ آفیسر ( آر او ) اور ڈپٹی ریٹرننگ آفیسر ( ڈی آر ) کو فرسٹ کلاس مجسٹریٹ اختیارات دیئے گئے ہیں۔

میئر کا عہدہ حاصل کرنے کیلئے 184 نشستیں درکار ہوں گی، اس وقت سٹی کونسل میں پیپلز پارٹی کے ارکان کی تعداد 155، جماعت اسلامی 130، پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) 62، مسلم لیگ (ن) 14، جمعیت علماء اسلام ( جے یو آئی ) 4 اور تحریک لبیک پاکستان ( ٹی ایل پی ) کی 1 نشست ہے۔

366 کے ایوان میں میئر کے انتخاب کیلئے انہی ممبران کی اکثریت درکار ہے جو اس وقت ہال میں موجود ہونگے، پیپلز پارٹی کو نون لیگ اور جے یو آئی کی حمایت حاصل ہے اس طرح ان کے ووٹرز کی کل تعداد 173 ہے۔

جماعت اسلامی اور پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی ا?ئی ) کے مشترکہ ممبران 192 ہیں جو میئر کی کرسی حاصل کرنے کیلئے کافی تھے مگر پی ٹی ا?ئی کے کچھ امیدواروں نے ووٹ نہ دینے کا اعلان کیا ہے جس کی وجہ سے صورتحال تبدیل ہو سکتی ہے۔

دوسری جانب وزارت داخلہ نے الیکشن کیلئے رینجرز کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے اور وزارت داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سندھ رینجرز کو بطور کوئیک رسپانس فورس میئر اور ڈپٹی میئر کے الیکشن کیلئے تعینات کیا جائے گا۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!