Enter your email address below and subscribe to our newsletter

حکومت اور ٹی ایل پی کی مذاکراتی کمیٹی کے درمیان جزوی شرائط پر اتفاق ہو گیا

Share your love

اسلام آباد :حکومت اور تحریک لبیک پاکستان کی مذاکراتی کمیٹی کے درمیان جزوی شرائط پر اتفاق ہو گیا، مزید مطالبات پر پیشرفت کے لئے مذاکرات جاری رکھے جائیں گے۔

وزیر داخلہ رانا ثنااللہ خان اور وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور سردار ایاز صادق سے تحریک لبیک کے وفد نے ڈاکٹر شفیق امینی کی قیادت میں ملاقات کی۔

حکومت کے ساتھ مذاکرات کے دوسرے دور میں ٹی ایل پی کے وفد میں غلام عباس فیضی، مفتی محمد عمیر الازہری، مولانا غلام غوث بغدادی اور جیلان شاہ شامل تھے۔

ملاقات میں جن امور پر امور پر اتفاق ہوا ان میں گستاخان رسول ﷺکا غیر جانبدارانہ اور اسپیڈی ٹرائل کرنے، سوشل میڈیا سے گستاخانہ اور غیر مہذب مواد ہٹانے کیلئے فلٹریشن نظام لگانے، مقدسات اسلام کی تضحیک کو روکنے کیلئے پہلے سے موجود ادارہ کی صلاحیت اور استعداد کار کو مزید بڑھانا شامل ہے تاکہ وہ اپنے کام کو موثر طریقے سے سرانجام دے سکے۔

مذاکرات میں حکومت نے ٹی ایل پی کو Counter Blasphemy Department کے باقاعدہ قیام کی طرف قدم اٹھانے، ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے وزارت خارجہ 3 Working Days میں امریکی حکومت کےنام خط جاری کرنے اور ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی وطن واپسی کے لیے حکومت مزید سنجیدہ اقدامات اٹھانے کی یقین دھانی کرائی۔

مزید برآں تحریک لبیک پاکستان کے خلاف پیمرا اور پی ٹی اےکے تمام نوٹیفیکیشنز کو ڈی نوٹیفائی کرنے، 295 سی کے ملزمان پر 7 ATA کا اطلاق کرنے اور پٹرول کی قیمتوں میں کمی لانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!