سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے ودیگر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
Share your love
اسلام آباد:اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سینٹ الیکشن ویڈیو اسکینڈل معاملے پر الیکشن کمیشن کی کمپلینٹ میں عدم پیشی پر سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی اور پی ٹی آئی رہنما فہیم خان اور کیپٹن ریٹائرڈ جمیل کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
ایڈیشنل اینڈ سیشن جج امید علی خان نے کیس کی سماعت کی۔ مسلسل عدم حاضری پر عدالت نے ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔
عدالت نے ملزمان کو گرفتار کرکے 14 جولائی تک پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ ملزمان کی عدم حاضری کے باعث فرد جرم کی کارروائی نہ ہوسکی۔ کیس کی مزید سماعت 14 جولائی تک ملتوی کردی گئی۔
الیکشن کمیشن نے ملزمان کیخلاف فوجداری کارروائی کی کمپلینٹ درج کی تھی۔