Enter your email address below and subscribe to our newsletter

تمام اتحادیوں اور سیاسی جماعتوں کو الیکشن کی تیاریاں اور مقابلہ کرنا چاہیے،بلاول بھٹو

Share your love

خوازہ خیلہ: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کاکہناہے کہ عام انتخابات مقررہ وقت پر ہونے چاہئیں، اتحادی ہمت کریں اور الیکشن لڑیں پیپلز پارٹی میدان میں آنے کے لیے تیار ہے۔

سوات کے علاقے خوازہ خیلہ میں پیپلز پارٹی کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ بطور نوجوان وزیر خارجہ میں نے ملک کے لیے کام کرکے دکھایا ہے، ہم نے ان بزرگوں کو بہت دیکھ لیا اب نوجوانوں کو موقع ملنا چاہیے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ عام انتخابات مقررہ وقت پر ہونے چاہئیں، تمام اتحادیوں اور سیاسی جماعتوں کو الیکشن کی تیاریاں اور مقابلہ کرنا چاہیے، الیکشن کے لیے تیاریاں کریں پیپلز پارٹی الیکشن لڑنے کے لیے تیار ہے، اتحادی ہمت کریں اور الیکشن لڑیں۔بجٹ سے متعلق انہوں نے کہا کہ بجٹ اسحاق ڈار نے پیش کیا اس میں پیپلز پارٹی کا کردار بہت کم ہے۔

انتخابات کے حوالے سے بلاول نے مزید کہا کہ جس طرح میئر کراچی کا انتخاب پیپلز پارٹی نے جیتا ہے بالکل اسی طرح پورے ملک میں الیکشن جیت کر دکھائیں گے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!