Enter your email address below and subscribe to our newsletter

میٹا نے فیس بک ریلز کی ایڈیٹنگ، رسائی بڑھانے کے لئے نئی تبدیلیاں اور ٹولز پیش کردئیے

Share your love

کیلیفورنیا: فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی مرکزی کمپنی میٹا نے کچھ نئی تبدیلیاں اور ٹولز پیش کردئیے۔ نئے آپشن فیس بک ریلز کی ایڈیٹنگ، رسائی بڑھانے اور نئے ٹیمپلیٹ کی صورت میں پیش کئے گئے ہیں۔

دوسرے مرحلے میں ریلز میں ٹیکسٹ، آڈیو اور میوزک وغیرہ شامل کرنے کے آپشن کو بہتر بنایا گا ہے جو سب ایک ہی ایڈیٹنگ ونڈو میں ظاہر ہوں گے۔ اس سے ایڈیٹنگ کو تیز اور آسان بنایا جاسکتا ہے۔

اس کے علاوہ پروفیشنل اکاوٴنٹس رکھنے والوں کو فیس بک پر اپنی موجودگی بہتر بنانے کے لیے بھی روزانہ کی چیک لسٹ اور دیگر سہولیات دی جارہی ہیں۔ اس سے مداحوں کی تعداد بڑھانے میں مدد ملے سکے گی۔

ایک اور دلچسپ فیچر، ’کری ایٹرز ٹو فالو‘ جو نیوزفیڈز میں ظاہر ہوتا ہے۔ اس کے تحت نئے ابھرتے ہوئے تخلیق کاروں کو فروغ مل سکتا ہے۔ اس کے تحت پروفیشنل موڈ کری ایٹرز کو فالو بٹن بھی فراہم کیا گیا ہے جو ان کے نام اور کمنٹس کے ساتھ ظاہر ہوگا۔

لیکن اس پر بس نہیں ہے بلکہ میٹا نے باضابطہ طور پر کہا ہے کہ وہ اگلے چند ہفتوں میں پروفیشنل صارفین کے لیے مزید سہولیات پیش کرے گا۔

خیال رہے کہ میٹا پر شارٹ ویڈیو یعنی ریلز تیزی سے مقبولیت ہورہی ہیں۔ اس کے لیے میٹا نے ڈیش بورڈ میں کچھ تبدیلیاں کی ہیں۔ ان میں ہیش ٹیگ، ٹاپ ٹرینڈز، مقبول ریلز اور دیگر فیچرز شامل ہیں۔ تاہم تجزیہ کاروں کے مطابق میٹا نے ٹِک ٹاک کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے اسے آزمایا ہے۔ یعنی ڈیش بورڈ ٹک ٹاک کے کری ایٹو سینٹر کی طرح بن سکتا ہے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!