Enter your email address below and subscribe to our newsletter

سکیورٹی فورسز کی درہ آدم خیل میں کارروائی، دہشتگرد کمانڈر ظفری مارا گیا

Share your love

درہ آدم خیل:خیبرپختونخوا کے علاقے درہ آدم خیل میں سکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب دہشت گرد کمانڈر ظفر عرف ظفری اور اس کے 2 ساتھیوں کو ہلاک کر دیا۔

سکیورٹی فورسز نے جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب انٹیلی جنس بیسڈ معلومات پر آپریشن کیا، فائرنگ کے تبادلے کے دوران دہشت گرد کمانڈر ظفر عرف ظفری، حسن خان اور انس عرف علی مارے گئے۔

حکام کے مطابق ہلاک دہشتگرد حسن کا تعلق درہ آدم خیل جبکہ انس عرف علی کا تعلق ننگرہار سے ہے، ظفر خان عرف ظفری اور اس کے دونوں ساتھی کالعدم ٹی ٹی پی سے منسلک تھے، کارروائی کیلئے سکیورٹی فورسز نے غیر روایتی آپریشنل طریقہ کار اختیار کیا۔

ہلاک دہشت گرد ظفری بھی درہ آدم خیل کے گاؤں ملان کا رہائشی اور تحریک طالبان افغانستان کا سابقہ ممبر تھا۔

ظفری 22 مئی 2023ء کو ہی افغانستان کے صوبے ننگر ہار سے پشاور واپس آیا تھا، دہشت گرد پاکستان میں 26 بڑے حملوں میں بھی ملوث رہا۔

ظفری سکیورٹی فورسز، کوئلے کے ٹھیکیداروں، تاجروں اور بااثر افراد کو ٹارگٹ کرتا تھا، دہشت گرد ظفری بھتہ خوری اور اغواء برائے تاوان سے کروڑوں روپے بھی ہتھیا چکا ہے، ہلاک دہشت گرد حسن خان سنائپنگ اور گرنیڈ حملوں کا ماہر تھا۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!