Enter your email address below and subscribe to our newsletter

وزیراعظم کی فرانس میں اہم عالمی رہنماوں سے ملاقاتیں

Share your love

پیرس:وزیراعظم محمد شہبازشریف نے فرانس میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان فرانس کے صدر میکرون سمیت اہم عالمی رہنماوں سے ملاقاتیں کی ہیں.

وزیر اعظم شہباز گزشتہ روز تین روزہ دورے پر پیرس پہنچے. اور جمعرات کو انتہائی اہم ملاقاتیں کیں.

وزیر اعظم نے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے ملاقات کی جس میں معاشی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان جاری پروگراموں اور تعاون پر بات چیت کی گئی۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ امید ہے آئی ایم ایف کے ای ایف ایف کے تحت مختص فنڈز جلد از جلد جاری کر دیے جائیں گے. اس سے پاکستان کی معاشی استحکام کے لیے جاری کوششوں کو تقویت ملے گی اور اس کے عوام کو ریلیف ملے گا۔

آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر نے جائزہ لینے کے جاری عمل پر اپنے ادارے کے نقطہ نظر سے آگاہ کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ملاقات اس تناظر میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لینے کا ایک مفید موقع فراہم کیا۔

بعدازاں وزیراعظم محمد شہباز شریف نیو گلوبل فائنانسگ پیکٹ سمٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لئے برونیاغ پیلس پہنچ گئے. فرانسیسی صدر میکرون کی صدارت میں ہونے والے سمٹ میں پچاس سے زیادہ سربراہان مملکت شرکت کر رہے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کے وزیراعظم اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے.

ملاقات نئے عالمی مالیاتی معاہدے سے متعلق سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوئی.ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

شہزادہ محمد بن سلمان کا پاکستان کی حکومت اور عوام کے لئے خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا۔

دونوں راہنماؤں نے دوطرفہ تعاون کے فروغ کے لئے اشتراک عمل مزید بڑھانے پر اتفاق کیا. دونوں راہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی فرانس کے صدر ایمانوئل میخواں سے ملاقات ہوئی.وزیراعظم شہباز شریف نے نئے عالمی مالیاتی معاہدے پر سربراہی اجلاس بلانے پر صدر میخواں کو خراج تحسین پیش کیا ۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سربراہی اجلاس میں دعوت دینے اور پرتپاک میزبانی پر صدر میخواں کا شکریہ ادا کیا۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ آپ نے ترقی پزیر ممالک کے ساتھ مالیاتی انصاف پر مبنی نظام کی طرف جرات مندانہ قدم اٹھایا، آپ کا شکریہ ترقی پزیر ممالک کو وسائل کی عدم دستیابی، قرض اور سود کی ادائیگیوں کے بوجھ اور منجمند ترقی کے مسائل درپیش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نئے عالمی مالیاتی معاہدے کے تحت قرض کی دلدل میں ڈوبے ترقی پزیر ممالک کی مدد وقت کی ضرورت ہے تاکہ وہاں کے عوام کو ریلیف مل سکے۔

وزیراعظم نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے تباہ کن اثرات نے پہلے سے مسائل کا شکار ترقی پزیر ممالک کو مزید مشکلات سے دو چار کر دیا ہے. اہم مسئلہ پر عالمی اتفاق رائے پیدا کرنے کی آپ نے اہم کاوش کی۔

صدر میخواں نے سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔

دونوں راہنماؤں نے دوطرفہ دلچسپی کے امور پر رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نےماحولیات کے لئے امریکی صدر کے نمائندہ خصوصی اور سابق وزیر خارجہ جان کیری سے ملاقات کی۔

وزیراعظم شہبازشریف اور جان کیری نے ایک دوسرے کے لئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا. وزیراعظم شہبازشریف نے ماحولیات کے مسئلے پر جان کیری اور امریکی حکومت کی ترجیحات کو سراہا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ماحولیاتی مسائل دنیا کا مشترکہ مسئلہ ہیں جس کے لئے مشترکہ حکمت عملی اور کوششیں درکار ہیں۔

جا ن کیری کوماحولیات کے لئے امریکی تاریخ میں پہلی بار امریکی صدر کا نمائندہ خصوصی مقرر کرنا اس مسئلہ کی اہمیت کا ادراک ہے. بڑھتے ہوئے ماحولیاتی مسائل خاص طور پر ترقی پزیر ممالک کی ترقی اور شرح نمو کو بری طرح متاثر کررہے ہیں.

انہوں نے کہا کہ شدید معاشی مشکلات میں اکتوبر 2022 میں آنے والے تباہ کن سیلاب نے مسائل کو مزید مشکل بنایا. ترقی یافتہ ممالک ماحولیاتی مسائل سے ترقی پزیر ممالک کی شرح نمو پر پڑنے والے منفی اثرات سے نکلنے میں مدد کے لئے خصوصی کردارادا کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ کوپ 27 میں لاس اینڈ ڈیمیج فنڈکے قیام کے بعد وسائل کی فراہمی کے وعدوں کو عملی شکل دینا اہم ہے. نئے عالمی مالیاتی معاہدے کے لئے پیرس سربراہی کانفرنس ترقی پزیر ممالک کے لئے امید کا پیغام ہے. ترقی پزیر ممالک کو وسائل کی فراہمی کے لئے عالمی مالیاتی ڈھانچے میں اصلاح ضروری ہے۔

جان کیری نے موسمیاتی تبدیلیوں کے مسئلے سے ترقی پزیر ممالک کے لئے خطرات میں اضافے سے اتفاق کیا. دونوں راہنماؤں نے مشترکہ کوششوں کے لئے رابطے برقرار رکھنے اورمشاورت سے آگے بڑھنے پر اتفاق کیا۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!