Enter your email address below and subscribe to our newsletter

میکسیکو میں شدید گرمی سے 100 سے زائد افراددم توڑ گئے

Share your love

نیویو لیون:
میکسیکو میں شدید گرمی کے باعث گزشتہ دو ہفتوں میں 100 سے زائد افرادجان کی بازی ہارگئے ۔وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ 64 اموات میکسیکو کی ریاست نیویو لیون میں ہوئی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میکسیکو کی وزارتِ صحت جون کے مہینے میں ملک کے کچھ حصوں میں درجہ حرارت 50 ڈگری سیلسیس (122 فارن ہائیٹ) کے قریب پہنچ گیا جس سے ہیٹ اسٹروک اور جسم میں پانی کی کمی اموات کی وجہ بنی۔

وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ 64 اموات میکسیکو کی ریاست نیویو لیون میں ہوئی ہیں۔

وزارت صحت نے درجہ حرارت سے متعلق ایک رپورٹ میں کہا کہ دو تہائی سے زیادہ اموات 18 سے 24 جون کے درمیان ہوئیں جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے کے دوران گرمی سے صرف ایک ہلاکت سامنے ا?ئی تھی۔

میکسیکو کی ریاست سونورا میں رواں ہفتے درجہ حرارت 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ حکام نے کہا ہے کہ رواں موسمِ گرما میں میکسیکو بھر میں اوسط درجہ حرارت 30 سے 45 ڈگری رہا۔

یاد رہے کہ میکسیکو کی وزارتِ صحت نے یکم جولائی سے ایک اور ہیٹ ویو کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!