Enter your email address below and subscribe to our newsletter

پاکستانی حجاج کرام کی وطن واپسی آج سے شروع ہو جائے گی

Share your love

اسلام آباد: پاکستانی حجاج کرام کی وطن واپسی آج (2 جولائی )سے شروع ہو جائے گی جبکہ مدینہ منورہ سے آخری حج پرواز 2 اگست کو وطن واپس پہنچے گی۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق جدہ ایئرپورٹ سے پہلی تین حج پروازوں کے ذریعے آج 693 حجاج کرام وطن واپس پہنچیں گے۔

حجاج کرام کو وطن واپس لے کر آنے والی پہلی حج پروازیں جدہ سے کراچی، فیصل آباد اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچیں گی۔

ترجمان کے مطابق جدہ سے حج فلائٹ آپریشن 20 جولائی تک جاری رہے گا ۔ حجاج کرام کی مکہ سے مدینہ روانگی کا آغاز 5 جولائی سے ہو گا، 38 ہزار حجاج کرام کو مدینہ منورہ بھجوایا جائے گا۔

وفاقی وزارت مذہبی امور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مدینہ منورہ سے آخری حج پرواز 2 اگست کو وطن واپس پہنچے گی۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!