Enter your email address below and subscribe to our newsletter

نگران پنجاب حکومت کی صحت کارڈ بند کرنے سے متعلق خبروں کی تردید، جعلی قرار دے دیا

Share your love

لاہور: پنجاب کی نگران حکومت نے پرائیویٹ ہسپتالوں میں صحت کارڈ بند کرنے سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے انہیں جعلی قرار دیا ہے۔

نگران وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جاوید اکرم نے اس متعلق کہا ہے کہ صحت کارڈ نہ بند کررہے ہیں اور نہ ہی کارڈیالوجی کی سہولیات محدود کی جائیں گی، صحت کارڈ کے ثمرات اصل حق داروں تک پہنچانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں صحت کارڈ کے ذریعے کارڈیالوجی کی سہولیات بلا تعطل جاری رہیں گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نگران پنجاب حکومت سٹیٹ لائف انشورنس کمپنی کے ساتھ نیا معاہدہ کرنے جا رہی ہے جس کے تحت پنجاب کے عوام کو صحت کارڈ کے ذریعے سہولیات کی فراہمی میں مزید بہتری لائی جائے گی۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!