قرآن کریم کی توہین کسی صورت برداشت نہیں،چیئرمین رویت ہلال کمیٹی
Share your love
لاہور:چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا ہے کہ سویڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔قرآن کریم کی توہین کسی صورت برداشت نہیں کی جا سکتی۔عالمی سطح پر قانون بننا چاہیے تاکہ ایسا جرم کرنے والے کو قرار واقعی سزا ملے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ آج پوری دنیا کے مسلمان قرآن پاک کی بے حرمتی پر سراپا احتجاج ہیں، قرآن کریم تمام انسانیت کیلئے رشد و ہدایت کا ذریعہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلام احترام انسانیت، اخوت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے، دنیا بھر میں بسنے والے دو ارب مسلمان رنجیدہ ہیں۔
چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے مزید کہا ہے کہ قرآن کریم کی توہین کسی صورت برداشت نہیں کی جا سکتی، عالمی سطح پر قانون بننا چاہیے تاکہ ایسا جرم کرنے والے کو قرار واقعی سزا ملے، ہم نے بین المذاہب اور بین المسالک ہم آہنگی کو فروغ دیا۔