پاکستان کو اس وقت کئی اقتصادی چلینجز کا سامنا ہے،امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم
Share your love
پشاور:پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا ہے کہ پاکستان کو اس وقت کئی اقتصادی چلینجز کا سامنا ہے، وہ پاکستان کے سیاسی معاملات پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتے۔
پشاور میں گفتگو کرتے ہوئے امریکی سفیر نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت کئی اقتصادی چلینجز کا سامنا ہے، انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کا قرضہ منظور کیا ہے، پاکستان کو اس حوالے سے مزید کام کرنا ہوگا۔
ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ امریکا پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے پاکستان اور امریکا کے مابین دو طرفہ تجارت کے حوالے سے کافی پر امید ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکا حکومت پاکستان سے مل کر افغان مہاجرین سے متعلق کام کررہا ہے۔ جس کیلئے خصوصی طور پر 60 ملین ڈالرز مختص کیے ہیں۔