ملک بھر کے بجلی صارفین پر بجلیاں گرادی گئی
Share your love
اسلام آباد:ملک بھر کے بجلی صارفین پر بجلیاں گرادی گئی۔بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافہ کردیا گیا۔فی یونٹ بجلی 4 روپے 96 پیسے فی یونٹ مہنگی۔کے الیکٹرک کے صارفین کو ڈبل جھٹکا۔بنیادی ٹیرف کے ساتھ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بھی بجلی مہنگی۔کل ملا کر بجلی کی قیمت میں فی یونٹ بجلی 6 روپے چالیس پیسے فی یونٹ کا اضافہ کردیا گیا۔
ملک بھر کے بجلی صارفین کیلئے بری خبرآگئی۔بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 4 روپے 96 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کردیا گیا۔
نیپرانے بجلی کا بنیادی ٹیرف 24 روپے 82 سے بڑھا کر29 روپے78 پیسے مقررکرتے ہوئے حتمی منظوری کیلئے سمری وفاقی حکومت کو بجھوا دی۔ حکومت کی جانب سے حتمی نوٹیفکیشن کے بعد قیمتوں کا نفاذ ہوگا۔
اگر بات کی جائے شہر قائد کی تو بجلی کی قیمتوں میں دو حوالوں سے اضافہ کردیا۔ بنیادی ٹیرف میں اضافے سمیت فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بھی فی یونٹ ایک روپے چوالس پیسے کا اضافہ کردیا گیا۔ یوں کراچی کیلئے ایک ہی دن بجلی 6 روپے چالیس پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی۔