Enter your email address below and subscribe to our newsletter

پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز نے نئی پارٹی بنانے کی وجہ بھی بتادی،اعلامیہ جاری

Share your love

پشاور:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختونخوا پارلیمنٹیرینز نے اعلامیہ جاری کردیا۔دس سال سے حکومت کرنے والی پارٹی صوبے کی سیاست سے ہی آؤٹ ہوگئی ہے۔نئی پارٹی کا قیام سانحہ 9 مئی پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں اختلافات اور احتجاج کی صورت سامنے آیا۔

اعلامیہ کے مطابق خیبر پختونخوا میں نئی سیاسی پارٹی کا قیام عمل میں لایا گیا، پارٹی کا نام پاکستان تحریکِ انصاف پارلیمنٹیرینز (پی ٹی آئی پی) ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ سینئر سیاستدان پرویز خٹک کو نئی پارٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے سابق وزیراعلیٰ کے پی محمود خان، سابق وزراء اور درجنوں ارکان پارٹی میں شامل ہوگئے۔

اعلامیہ کہا گیا کہ نئی پارٹی میں گزشتہ حکومت سے وابستہ 57 سے زائد اراکین اسمبلی شامل ہیں، پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز میں مزید شمولیتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اعلامیہ میں بتایا گیا کہ نئی پارٹی کا قیام سانحہ 9 مئی پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں اختلافات اور احتجاج کی صورت سامنے آیا۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ نئی پارٹی میں شامل سیاسی رہنما سابق وزیراعظم کو سانحہ 9 مئی کا ذمہ دار قرار دے رہے ہیں۔

اعلامیہ کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کے ملک دشمن ایجنڈے کو عوام اور پارٹی کی قیادت نے مسترد کردیا، سانحہ 9 مئی پر محب وطن سیاست دانوں نے پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرلیں۔

اعلامیہ یہ بھی بتایا گیا کہ سابق صوبائی وزیر اشتیاق ارمڑ پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کا حصہ بن گئے۔ سابق صوبائی مشیر ضیاءاللّٰہ بنگش، سابق رکن صوبائی اسمبلی افتحار مشوانی بھی پارٹی میں شامل ہوگئے۔

اعلامیہ کے مطابق پشاور سے سابق رکن قومی اسمبلی شوکت علی نے بھی شمولیت اختیار کرلی، ڈیرہ اسماعیل خان سے سابق اراکین قومی اسمبلی یعقوب شیخ اور آغاز اکرام گنڈاپور بھی نئی پارٹی میں شامل ہوگئے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!