وفاقی تعلیمی بورڈ نے نویں اور دسویں جماعت طلباء کے نتائج کا اعلان کردیا
Share your love
اسلام آباد:فیڈرل بورڈ میٹرک امتحانات میں سائنس اور آرٹس گروپ میں لڑکیوں نے میدان مار لیا،نویں جماعت کے 65 فیصد،دسویں کے 89 فیصد سے زائد طلباء پاس ہوسکے، بچوں کی پاس شرح 86 فیصد اور بچیوں کی 93 فیصد رہی،وزیر تعلیم رانا تنویر کاکہناہے کہ ٹیلنٹ کے حساب سے ہم باقی دنیا سے آگے ہیں، یہ بچے ہمارا فخر ہیں یہی پاکستان کو آگے لے کر جائیں گے
وفاقی تعلیمی بورڈ نے نویں اور دسویں جماعت طلباء کے نتائج کا اعلان کردیا، نویں جماعت کے 65 فیصد جبکہ دسویں جماعت کے 89 فیصد سے زائد طلباء پاس ہوئے، پہلی۔ دوسری اور تیسری پوزیشن پر لڑکیاں براجمان۔ چیئرمین فیڈرل بورڈ نے بتایا کہ دسویں جماعت کے بچوں کی پاس شرح 86 فیصد اور بچیوں کی 93 فیصد رہی ہے۔
علاوہ ازیں سائنس مضامین میں 90 فیصد اور ہیومنٹیس میں 82 فیصد بچے طلباء پاس ہوئے ہیں، نویں جماعت کے نتائج میں 65 فیصد طلباء پاس ہوئے، نویں جماعت میں 59 فیصد طلباء پاس جبکہ بچیوں کی شرح 71 فیصد رہی ہے۔
تقریب سے خطاب میں وزیر تعلیم رانا تنویر نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ یہ بورڈ کیمرج کے بورڈ کا بھی متبادل بنے،ٹیلنٹ کے حساب سے ہم باقی دنیا سے آگے ہیں، یہ بچے ہمارا فخر ہیں یہی پاکستان کو آگے لے کر جائیں گے،امتحانات میں کامیابی کا تناسب 40 فیصد رکھنا بہت ضروری ہو گیا ہے۔
ان کاکہناتھا کہ آج میں ان سب طلبا کو انکے والدین کو مبارکباد دیتا ہوں،ہمیں ابھی بہت کام کرنا ہے ہمارے ادارے بہت اچھے ہیں،مجھے خوشی ہے میں جہاں بھی رہا ہوں سب میرے کام سے مطمئن رہے ہیں۔