Enter your email address below and subscribe to our newsletter

چیئرمین پی ٹی آئی کو ایف آئی اے نے سائفر معاملہ پر طلب کرلیا

Share your love

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو ایف آئی اے نے سائفر معاملہ پر طلب کرلیا، سائفر دعویٰ سے متعلق دستاویزات بھی ساتھ لانے کا کہا گیاہے۔

ایف آئی اے کا چیئرمین پی ٹی آئی کو25 جولائی کو طلبی کا نوٹس جاری ہوا ہے جس میں کہا گیا ہے وہ 25 جولائی کو دن 12 بجے ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر پیش ہوں۔

نوٹس میں کہا گیاہے کہ کابینہ کی ہدایت پر جوائنٹ انکوائری ٹیم سائفر معاملے کی تحیقیات کررہی ہے،سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے سائفر کو سیاست کےلئے استعمال کیا۔

سائفر کو قبضہ میں لینا اور گم کرنا آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی ہے،چیئرمین پی ٹی آئی کو ذاتی حثیت میں ایف آئی اے ہیڈ کواٹر پیش ہونے کا کہا گیاہے۔

نوٹس میں واضح کیا گیا ہے کہ اس سے قبل بھی آپ کویکم نومبر 2022 کونوٹس جاری کیا گیا تھا، چیئرمین پی ٹی آئی سے کہا گیاہے کہ وہ اس ضمن میں سوالات کے جوابات کےلئے اپنے پاس موجود وہ دستاویزات بھی ساتھ لائیں ۔

وہ دستیاویزات جن کی بنیاد پر آپ سائفر کے حوالے سے دعویٰ کرتے ہیں، اس سے قبل آپ دیئے گئے قانونی نوٹس پر اپنے دفاع میں کچھ کہنے میں ناکام رہے اس لئے سائفر کے حوالے سے ریکارڈ پر دستیاب شہادت کی بنیاد پر کارروائی کی جارہی ہے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!