پیٹرولیم ڈیلرز کا 22 جولائی سے پیٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان
Share your love
اسلام آباد:پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 22 جولائی سے پیٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان کردیا۔
ایرانی اور اسمگل شدہ پٹرول سے سیل 30 فیصد گر گئی،پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کو منافع کی شرح پر اعتراض ہے،22 جولائی سے پٹرول پمپ بند کرنے کا اعلان کیا ہے،پٹرولیم ڈیلرز کاکہنا ہے کہ حکومت نے منافع کی شرح 2.40 فیصد رکھی جو منظور نہیں۔
ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ تحفظات سے وزیر پیٹرولیم کو آگاہ کیا لیکن کوئی جواب نہیں دیا گیا، لہٰذا تحفظات دور ہونے تک پیٹرول کی فراہمی کو بند رکھا جائے گا۔
پیٹرول ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ موجودہ حکومت نے منافع کی شرح 2.40 فیصد رکھی جو منظور نہیں، ایرانی اور اسمگل شدہ پیٹرول سے سیل 30 فیصد گر گئی ہے۔
پی پی ڈی اے کاکہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے بغیر ہیلمٹ پیٹرول فروخت پر پابندی عائد کی جسے فوری ختم کیا جائے، پیٹرول کی فروخت میں کمی سے مالی نقصان جب کہ ملازمین کی تنخواہیں و دیگر اخراجات پورا کرنا مشکل ہو رہا ہے۔