برطانوی خفیہ ایجنسی نے روس کو انٹیلی جنس شیئرنگ کی دعوت دیدی
Share your love
لندن: برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی 6 کے سربراہ رچرڈ مور نے روس کو انٹیلی جنس شیئر نگ کی دعوت دے دی۔رچرڈ مور نے کہا کہ امید ہے روسی صدر ایم آئی 6 کے ساتھ تعاون پر آمادہ ہو جائیں گے۔
اپنے ایک بیان میں میں رچرڈ مور نے کہا کہ روسیوں کو ہاتھ ملانے کی دعوت دیتا ہوں، جیسا کہ دوسرے ممالک کے ہمارے ساتھ رابطے ہیں، پیشہ ورانہ مہارت اور دیگر شعبوں میں تعاون چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا دروازہ ہمیشہ کھلا ہے، قیمتی رازوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں گے، امید ہے روسی صدر ایم آئی 6 کے ساتھ تعاون پر آمادہ ہو جائیں گے۔
رچرڈ مور کا کہنا تھا کہ ویگنر کے رہنما یوگینی پریگوزین کو پیوٹن نے تخلیق کیا تھا پھر بھی اس نے حکومت کے خلاف بغاوت کردی، روسی کرائے کے فوجی افریقی ممالک میں بھی ایسا کر سکتے ہیں، انٹیلی جنس شیئرنگ سے دونوں ممالک ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔