پاکستان نے 37 سال بعد ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن شپ اپنے نام کر لی
Share your love
میلبرن :قومی کھلاڑی حمزہ خان نے 37 سال بعد پاکستان کو ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن شپ جیتوا کر تاریخ رقم کردی۔حمزہ خان نے یہ میچ 8-11، 4-11، 12-10، 11-09 اور11-13 سے اپنے نام کیا۔
آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں جاری چیمپئن شپ کے فائنل میں حمزہ نے مصر کے محمد ذکریا کو تین – ایک سے شکست دی ، حمزہ خان کی جیت کا سکور 12-10، 12-14، 3-11 اور 6-11 رہا۔
37 سال بعد پاکستانی کھلاڑی ورلڈ جونیئرز جیتنے میں کامیاب ہوئے ہیں، حمزہ سے قبل 1986 میں جان شیر خان نے یہ ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔
اس سے قبل سیمی فائنل میں حمزہ نے فرانس کے میلول سیانی مینیکو کو تین – دو سے شکست دی، حمزہ اور فرانسیسی کھلاڑی کے درمیان میچ 81 منٹ جاری رہا تھا۔
حمزہ خان نے یہ میچ 8-11، 4-11، 12-10، 11-09 اور11-13 سے اپنے نام کیا، حمزہ کی ابتدائی برتری کے بعد فرانسیسی کھلاڑی نے کم بیک کرکے مقابلہ برابر کیا۔
تیسرے اور چوتھے گیم میں حمزہ برتری لے کر بھی آخر میں اسے برقرار نہ رکھ پائے، فیصلہ کن گیم میں پاکستانی کھلاڑی نے مضبوط اعصاب کا مظاہرہ کیا ، میچ کے دوران ریفری نے حمزہ کے خلاف کئی متنازعہ فیصلے بھی دیئے۔
حمزہ خان نے کوارٹر فائنلز میں ملائیشیا کو شکست دے کر ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن شپ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔
یاد رہے کہ 2008 میں آخری مرتبہ عامر اطلس خان نے ورلڈ جونیئر کا فائنل کھیلا تھا۔