Enter your email address below and subscribe to our newsletter

وکیل عبدالرزاق شرقتل کیس،آئی جی بلوچستان نے تحقیقاتی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروادی

Share your love

اسلام آباد:آئی جی بلوچستان نے وکیل عبدالرزاق شرقتل کیس کی تحقیقاتی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروادی ۔رپورٹ میں کہا گیا کہ متعدد بارنوٹسزبھیجنے کے باوجودچیئرمین پی ٹی آئی ابتک شامل تفتیش نہیں ہوئے ۔

وکیل عبدالرزاق شرقتل کیس میں آئی جی بلوچستان نے تحقیقاتی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروادی ، رپورٹ میں کہا گیا کہ تحقیقات کے دوران 8 جون کووزارت داخلہ کی جانب سے7 رکنی جے آئی ٹی بنائی گئی ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کی سربراہی میں اب تک 8 اجلاس ہوچکے ہیں ۔

رپورٹ میں بتایاگیاکہ مقدمہ میں چیئرمین پی ٹی آئی سمیت چارملزمان کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا مقتول کی اہلیہ اوردوبھائیوں کے بیانات بھی ریکارڈ کیا جاچکے ہیں متعدد بارنوٹسزبھیجنے کے باوجود چیئرمین پی ٹی آئی ابتک شامل تفتیش نہیں ہوئے۔

رپورٹ میں بتایاگیاکہ مقدمے کے مطابق مقتول عبدالرزاق شر کو چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف آرٹیکل چھ کی درخواست دینے کی وجہ دھمکیاں دی جا رہی تھیں ۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!