Enter your email address below and subscribe to our newsletter

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں نازیبا تصاویر کا معاملہ،قائمہ کمیٹی میں عدم حاضری پر وائس چانسلر کے وارنٹ جاری

Share your love

اسلام آباد:اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں نازیبا تصاویر کے معاملے پر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم نے عدم حاضری پر وائس چانسلر کے وارنٹ جاری کرنے کی ہدایت کردی۔ 26 جولائی کو پیش کرنے کی ہدایات بھی دے دیں ۔

چیئرمین مخدوم سید سمیع الحسن کی صدارت میں قائمہ کمیٹی برائے وفاقی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کا اجلاس ہوا۔

کمیٹی نے نازیبا تصاویر کے معاملے پر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کے اجلاس میں نہ آنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔

قائمہ کمیٹی نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے وائس چانسلر کے وارنٹ جاری کرنے کی ہدایت کردی۔

چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار نے کہا کہ وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کسی کی نہیں سنتے۔

قائمہ کمیٹی نے جامعہ کے سیکیورٹی انچارج کے پاس طالبات کی نازیبا تصاویر کی موجودگی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے معاملے پر ڈی پی او بہالپور کو قائمہ کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں طلب کرلیا۔

چئیرمین قائمہ کمیٹی نے کہا کہ اعلی تعلیمی اداروں میں اس قسم کے واقعات کسی صورت برداشت نہیں کیے جاسکتے۔

قائمہ کمیٹی نے ہدایت دی کہ چیئرمین ایچ ای سی اس سارے معاملے کی نگرانی کریں۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!