بلاول بھٹو کا او آئی سی کے جنرل سیکرٹری سے ٹیلی فونک رابطہ، اسلامو فوبیا اور اس کے انسداد کی پاکستانی کوششوں کو سراہا
Share your love
اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے قرآن پاک کی بے حرمتی کے معاملے پر او آئی سی کے جنرل سیکرٹری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ بلاول بھٹو نے سیکرٹری جنرل او آئی سی کو 7 جولائی کو پاکستان میں یوم تقدس قرآن کے بارے میں آگاہ کیا جبکہ وزیر خارجہ نے او آئی سی سیکرٹری جنرل کی سرپرستی میں فوری جواب کو سراہا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور او آئی سی کے جنرل سیکرٹری حسین ابراہیم طحہٰ سے آج ٹیلی فونک رابطہ کیا جو یورپی ممالک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے مسلسل واقعات سے متعلق تھا۔
ترجمان کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے او آئی سی کے جنرل سیکرٹری سے گفتگو میں توہین آمیز کارروائیوں کی مذمت کی اور 6 جولائی کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں منظور قرارداد پر اعتماد میں لیا۔
ترجمان نے کہاکہ بلاول بھٹو نے سیکرٹری جنرل او آئی سی کو 7 جولائی کو پاکستان میں یوم تقدس قرآن کے بارے میں آگاہ کیا جبکہ وزیر خارجہ نے او آئی سی سیکرٹری جنرل کی سرپرستی میں فوری جواب کو سراہا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے او آئی سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے غیر معمولی اجلاس بلانے کی تعریف کی ہنگامی وزارتی اجلاس کیانعقاد کیلئے او آئی سی کے فیصلے کا خیرمقدم کیا۔
ترجمان کے مطابق او آئی سی سیکرٹری جنرل نے اسلامو فوبیا اور اس کے انسداد کی پاکستانی کوششوں کو سراہا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اسلاموفوبیا کو روکنے کیلئے او آئی سی کے اقدامات میں فعال حصہ لینے کو تیار ہیں۔
ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کا ایک اور افسوسناک واقعہ رونما ہوا جس میں دو افراد نے عراقی سفارت خانے کے سامنے قرآن پاک کی بیحرمتی کی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈینش پیٹریاٹس نامی اسی گروپ نے گزشتہ ہفتے بھی ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی تھی۔